خیبر:سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی پیرنورالحق قادری کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

خیبر:سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی پیرنورالحق قادری کے ترقیاتی فنڈ سےعلاقہ پیروخیل میں یادش گاؤں سے لے کر مرحوم حاجی سر خان گاؤں تک روڈ کا افتتاح کر دیاگیا، افتتاح کے موقع پر فوکل پرسن حاجی عظمت علی جنرل کونسلر حاجی عزیز ناظم حاجی نورحبیب یوتھ کونسلر قاری نورتاج قاری صلاح الدین اور علاقہ پیروخیل کے مشران حاجی شاجی حاجی صادی جان حاجی شہزاد میر حاجی روستم میاں نجیب اللہ بھی موجود تھے . انشاءاللہ عنقریب کام مکمل ہوکر مقامی لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی ۔لنڈی کو تل پیروخیل مشران نے سابق وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری اور پرسنل سیکرٹری حاجی حمیداللہ آفریدی اور فوکل پر سن حاجی عظمت علی کا خصوصی شکریہ ادا کرکے علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو سراہا۔