ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شمالی وزیرستان محمد آصف کا میران شاہ پریس کلب کا دورہ

شمالی وزیر ستان: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف نے میران شاہ پریس کلب کا دورہ کیا اور جنرل الیکشن 2023 کی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ آنے والے انتخابات کیلئے نئی انتخابات کیلئے نئی انتخابی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دئے تھے جن کیلئے گھر گھر جاکر ووٹرلسٹوں کا ڈیٹا تصدیق کیا گیا ۔ یہ کام نومبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا اب غیر حتمی فہرستیں ہر بڑے گاوں کے سکولوں میں ڈسپلے سنٹر پر آویزاں کی گئی ہیں ۔ تاکہ اگر کسی کا ووٹ درج نہیں ہے و وہ موقع پر موجود ڈسپلے سنٹر انچارج سے فارم 15 لیکر ادھر ہی جمع کروادے ۔ اسی اگر کسی ووٹر کا ووٹ اس کے شناختی کارڈ کے مطابق درج پتے کے مطابق نہیں ہے تو اسکو متعلقہ پتے کے مطابق منتقل کرواسکے ۔ اگر کسی ووٹر کو کسی دوسرے شخص کے ووٹ پر اعتراض ہے تو وہ فارم 16 بھر کے ڈسپلے سنٹر انچارج کو دے گا ۔ لیکن اسکے لئے شرط یہ ہے کہ جو شخص اعتراض کرتا ہو وہ بھی اسی بلاک کا ہونا ضروری ہے ۔ اگر کسی شخص کے نام یا ولدیت میں غلطی ہے تو پھر فارم 17 بھر کے دے گا ۔یاد رہے کے اسکے لئے 19 جون 2022 آخری تاریخ ہے ۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے چیک کریں یا قریبی ڈسپلے سنٹر کا دورہ کرکے اپنا ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ۔ تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار ہوسکیں ۔