قبا ئلی ضلع کرم میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک کےزیرِ قیادت ضلع بھر کے جملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، جملہ اسسٹنٹ کمشنرزاورتمام محکمہ جات کے ہیڈز کیساتھ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر میں تمام جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تجویز کردہ سکیموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کرم اور لائن محکمہ جات کے نمائندوں کو پرفارمنس منیجمینٹ ریفارمز یونٹ کے گڈ گورننس ماہانہ انڈیکٹرز، پاکستان سیٹیزن پورٹل، ماہانہ معائنہ جات سمیت دیگر مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی غور وحوض کی گئی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم نے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف کرم سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔