قبا ئلی ضلع اورکزئی میں جاری ترقیاتی کام بر وقت مکمل کئے جائیں، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی شاہ

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی امتیاز علی شاہ نے ڈبوری بازار کی خوبصورتی کے منصوبے کے کام کا معائنہ کیااور ٹھیکیدار کو ہدایات کے مطابق کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں کا معائنہ کیا گیا اور صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے ٹورسٹ ریزورٹ سمپوگ میں ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کرے اور پی سی ون کے مطابق معیار کو یقینی بنائے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے آر ایچ سی ڈبوری کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری رجسٹر اور او پی ڈی رجسٹر کو چیک کیا۔