خیبر: پاک فوج کے تعاون سے تحصیل باڑہ کے اقوام کی واپسی کا سلسلہ جاری

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سیکورٹی فورسز کے تعاون سے تحصیل باڑہ کے اقوام کی وادی تیراہ اپنے علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ قوم سپاہ کے 131 خاندان وادی تیراہ واپس روانہ ہوگئے ہیں۔تیراہ واپس جانیوالے خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد، سیکورٹی فورسز، قبائلی مشران اور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) ایمل خان اور ضلعی کوارڈینیٹر پی ڈی ایم اے ضیاء افریدی نے شرکت کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد افریدی نے وادی تیراہ قوم سپاہ کے علاقے سندانہ جانیوالے 131 خاندانوں میں ضروری راشن اور ٹینٹ تقسیم کئے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سیکورٹی فورسز کے تعاون سے وادی تیراہ میں امن کے قیام کے بعد تحصیل باڑہ کے مختلف اقوام کی تیراہ اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں خاندان واپس جارہے ہیں۔