اورکزئی: نائب تحصیلدار کا سنٹرل اورکزئی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

اورکزئی: ڈپٹی کمشنراورکزئی عدنان فرید کی ہدایت پر نائب تحصیلدار سنٹرل نے سنٹرل اورکزئی میں امتحانی مراکز کی چیکنگ کی۔انہوں نے غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کو روکنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ امتحانی مراکز کے دورے کے دوران نائب تحصیلدارنے اسکول انتظامیہ، بیرونی اور نگرانی کرنے والوں کو امتحان میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امتحان میں نقل کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔