خیبر: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین کا لنڈیکوتل بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین کا لنڈیکوتل بازار کا دورہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نے بازار میں بیکریوں کی صفائی صورتحال، سبزی پھل سمیت جنرل سٹور میں اشیاء خوردونوش کا سرکاری نرخنامہ ،زائد المیعاد اشیاء اور عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا۔دوکانداروں کو صفائی صورتحال بہتر بنانے سرکاری مقرر کردہ نرخنامے پر عملدرامد کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے لنڈیکوتل بس اسٹینڈ میں مقرر شدہ کرایہ نامہ اور ضروری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ منیجر کو ضروری ہدایات جاری کردی ہے۔