باجوڑ: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

باجوڑ:جماعت اسلامی کی فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے زیر اہتمام ضلع باجوڑ کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے 25 معذور اور لاچار افرد میں وہیل چیئرز تقسیم کیے گئے. اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سردار خان ،رفیق احمد اتمان خیل، صدرالخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر ،نگران امور خصوصی افراد الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ حضرت ولی شاہ ودیگر ذمہ داران نے خطاب کیا. مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خصوصی افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں کے مشکلات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی. ضلع میں ان کے لیے دوبارہ بحالی کے لئے کو ئی سنٹر موجود نہیں اور نہ ہی ان کے تعلیم وفنی تربیت کا کوئی موثر نظام موجود ہے. حکومتی دفاتر میں ان کے آنے جانے کے لیے ریمپس تک نہیں بنا ئے گیے. الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے. الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے زیر اہتمام اب تک 1132 وہیل چیئرز تقسیم کیے جا چکے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا.