شمالی وزیر ستان: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمد اقبال وزیر

شمالی وزیر ستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کے منظور شدہ فنڈ سے تحصیل شیواہ میں 76 مسجدوں سولر سسٹم کا سروے مکمل ہو چکا ہے،انشاللہ اس کے بعد تحصیل میرعلی اور سپین وام سروے مکمل ہو جائے گا تو فورا اس کے بعد انسٹالیشن پر کام شروع ہوگا،اپنی ایک بیان میں صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیرنے کہا ہے کہ قبا ئلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قبا ئلی اضلاع کیلئے بجٹ میں ریکارڈ ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے جس سے وسیع پیمانے پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا اجرا ہو گا۔