باجوڑ:الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ:الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا. فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان نے کیا. انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصے وزٹ کرکے الخدمت فاؤنڈیشن کے دکھی انسانیت کی خدمت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں خدمت خلق میں پیش پیش ہے. الخدمت فاونڈیشن کے تمام شعبہ جات جس میں یتیم بچوں کے لیے آغوش سنٹرز، ہسپتال اور جدید ایمبولینس سروس، صاف پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات میں ان کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے. انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے پرخلوص جذبوں کو بھی سراہا.الخدمت ہسپتال میں ہر جمعتہ المبارک کو غریب اور نادار مریضوں کا نہ صرف مفت معائنہ کیا جا ئے گا بلکہ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیگی. تقریب میں صدرالخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر،جنرل سیکرٹری تاج محمد ،نائب امیرجماعت اسلامی باجوڑ محمد حمید صوفی ،صدر جماعت اسلامی یوتھ باجوڑ فرمان اللہ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی باجوڑ عارف اللہ ودیگر ذمہ داران موجود تھے.الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی.