مہمند:ایس پی انویسٹی گیشن روخان زیب خان کا تھانہ پنڈیالی کی حدود چوپان چیک پوسٹ کا دورہ

مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات پرایس پی انویسٹی گیشن مہمند روخان زیب خان نے تھانہ پنڈیالی کی حدود چوپان چیک پوسٹ کا دورہ اور افتتاح کیا۔دورے کے دوران میجر عمیر، ڈی ایس پی دلفراز خان اور ڈی ایس پی پنڈیالی نادر شیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پنڈیالی پولیس جوانوں نےایس پی انویسٹی گیشن مہمند کے پہنچنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ ایس پی انویسٹی گیشن مہمند نے چوپان چیک پوسٹ کا افتتاح کیا۔ اور جوانوں کو سکیورٹی حوالے سے مختلف ہدایات جاری کئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن مہمند روخان زیب خان نے تھانہ پنڈیالی کا بھی دورہ کیا۔ تھانہ میں موجود تمام رجسٹرات، بلڈنگ اور سیکورٹی کو چیک کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن مہمند نے جوانوں کو الرٹ رہنے اور ہیلمٹ، جیکٹ اور ٹارچ کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔آخر میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔