ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن کاضلع شمالی وزیرستان کا دورہ، جملہ مسائل کا جائزہ لیا

شمالی وزیرستان: ریجنل پولیس افیسر بنوں ریجن سید اشفاق انور نے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس شمالی وزیرستان کے سینئر افسران سے خصوصی ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان ایس پی انوسٹی گیشن، جملہ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ شمالی وزیرستان پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر کو سلامی پیش کی اور شمالی وزیرستان کے افسران نے ریجنل پولیس آفیسر کو روایتی پگڑی پہنائی۔اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان پولیس کے جملہ مسائل کا جائزہ لیا گیا اور پولیس کو درپیش چیلنجز کو تفصیلی طور پر زیربحث لایا گیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان پولیس خیبر پختونخوا پولیس کا اہم حصہ اور سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان پولیس کے افسران اور اہلکاران اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور ہر قسم کے نامساعد / مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں جن کی بدولت کافی مسائل حل ہوچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ شمالی وزیرستان کے افسران نے اپنے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر ریجنل پولیس آفیسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔