پی ڈی ایم اے کی جانب سے قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان اور خیبر کے متاثرین کیلئے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈز جاری

شمالی وزیر ستان: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم ای) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متاثرین کیلئے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ آئندہ ایک دو دنوں میں متاثرین کو معمول کے مطابق سم کارڈ کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جائینگے،دائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلا میئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز اس سلسلے کی 94 ویں قسط ہے جس میں شمالی وزیرستان کے ہر رجسٹرڈ خاندان کو 12 ہزار روپے فی خاندان نقد امداد کی مد میں جبکہ 8 ہزار روپے ماہوا ر راشن کی مد میں دئے جا ئینگے اس طرح ضلع خیبر کے متاثرین کو بھی ماہوار راشن کی مد میں 8 ہزار روپے دئے جا رہے ہیں ۔ اعلا میئے کے مطابق حال ہی میں افغانستان سے واپس آنیوالے متاثرین کو بھی آئندہدو دنوں میں امدادی رقوم کیلئے فنڈز جا ری کئے جائینگے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے اس موقع پر بتایا کہ مذکورہ فنڈز ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین کو جا ری کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مالی مشکلات کو کسی حد تک کم کئے جا سکے ۔