قبائلی عمائدین دیرپا امن کے قیام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں،کمشنر کوہاٹ ڈویژن

کرم:کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید خان مروت نے صدہ لوئر کرم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے لوئر اور سنٹرل کرم کے نمائندہ قبائلی جرگہ سے خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خان خٹک اور جملہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔ مشرانوں نے علاقے کے مسائل تفصیل کیساتھ بیان کئے۔ اور کمشنر کوہاٹ سے مطالبہ کیا کہ علاقائی تنازعات کے دیرپا حل اور ترقیاتی سکیموں میں شفافیت لانے کیلیےاقدامات کئے جائیں۔ اور ٹل پاراچنار روڈ کی ابتر صورتحال بھی بیان کی اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشرانوں نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کرم کی طرف سے قابل عمل اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اور مشرانوں کا مکمل تعاون انہیں حاصل ہے۔ اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ علاقائی مشرانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور علاقائی مشرانوں کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں اور ضلع کرم میں بنیادی مسائل کے حل کے سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔