جنوبی وزیرستان: جرائم کاخاتمہ، قانون کی بالادستی یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، خانزیب خان مہمند

جنوبی وزیر ستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفسر جنوبی وزیرستان خانزیب خان مہمند نے اپنے دفتر میں جنوبی وزیرستان کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، مفروران، منشیات و اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں، مقامی قبائل کے مابین مسائل،کیس تفتیشی عمل کے علاوا کمیونٹی پولیسنگ پہ تفصیلی گفتگوں کی گئی۔ ڈی پی او خانزیب خان مہمند نے ہدایات دیتے ہوے کہا کہ مجرمانِ اشتہاری مفروران و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، تمام ایس ایچ اوز انکے خلاف کارائیاں تیز کرے اور جلد سے جلد گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسرنے مزید کہا کہ کسی بھی کیس کا دآرومدار تفتیشی عمل پہ ہوتا ہے تفتیشی آفسران اس بات کو یقینی بنائے کہ تفتیشی عمل میرٹ اور شفافیت کے بنیاد پہ ہو تاکہ کوئی بھی ملزم قانون و انصاف کے کٹہرے سے بچھ نا سکے تفتیشی عمل پوری ایمانداری اور باریک بینی سے کیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نا ہو اور نا ہی ملزمان سزا سے بچھ سکے،ڈی پی او نے مزید ہدایات دیتے ہوے کہا کہ علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلے مقامی قبائل کے مابین مسائل کو جلد سے جلد ختم کئے جائے، مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کے ان تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیے جائے جن کی وجہ سے امن و امان میں خلل آنے کا خطرہ ہوتمام ایس ایچ اوز کے علاقہ جات میں کمیونٹی پولیسنگ پہ زور دیتے ہوے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی بڑتی ہے کمیونٹی پولیسنگ سے نا کہ صرف عوام کا پولیس پہ عتماد مزید بڑھے گا، بلکہ مقامی لوگوں کے اشتراک سے امن و امان اور جرائم کی بروقت اطلاع اور کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملے گی، کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو عملی جامہ پہنائے اور اس عمل کو تیز کرے، مقامی لوگوں سے شائستگی سے پیش آئے اور انکی مدد کیلے ہمہ وقت تیار رہے۔