خیبر : پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں 315 جوانوں کی تربیت مکمل

خیبر : پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں نئے ضم ہونے والے سابقہ خاصہ دار و لیویز کے 315 اہلکاروں کی جدید تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد، ڈی آئی جی ٹریننگ فیروز شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں نئے ضم اضلاع کے 315 جوان پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریننگ نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد سابقہ خاصہ دار و لیوی فورس اب پہلے سے بھی زیادہ پروفشنل فورس بن گئی ہیں اور خیبرپختونخوا کی عظیم پولیس فورس کا حصہ بن گئی ہیں. خاصہ دار اور لیویز فورس کی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں اور محدود وسائل اورچیلنجنگ جغرافیائی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دی ہیں جسکے باعث قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور امید کی جاتی ہے کہ موجودہ ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنے جوانوں نے تربیت حاصل کی وہ بہترین انداز میں اپنی فرائض منصبی پہلے سے بہتر انداز میں اپنے عوام و علاقے کی خدمت کر رہی ہیں۔انہوں نے ٹریننگ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی اور گرم موسم کے باوجود بہتر ٹریننگ فراہم کرنے پر داد کے مستحق ہیں۔ٹریننگ میں اعلی کارکردگی دیکھانے والے جوانوں میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن کے شیلڈ پیش کئے اور شاباش دی۔