قبائلی ضلع مہمند میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے 54 ڈسپلے سنٹرز قائم

مہمند:قبائلی ضلع مہمند میں 54 ڈسپلے سنٹر قائم کی گئی ہیں۔عوام اپنے ووٹ اندراج کے درستگی 19 جون تک کرائے۔غلنئی الیکشن کمیشن میں شکایات سیل بھی قائم کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشنر مہمندمحمد فلک ناز نے مختلف ڈسپلے سنٹرز کے معائنہ کے بعد صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہا۔کہ ضلع مہمندکے عوام کے سہولت کیلئے 54 ڈسپلے سنٹرز قائم کر دی گئی ہیں۔جوکہ 8 بجے سے 5 بجے تک عوام کے رہنمائی کے لئے موجود رہینگے۔عوام اپنے ووٹ کا اندراج منتقلی اور تصحیح کے لئے متعلقہ فارم پر کر کے متعلقہ ڈسپلے سنٹر میں جمع کرادیں۔ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر کروا سکتے ہیں۔کسی غیر متعلقہ فوت شدہ ووٹر کے ووٹ خذف کرنا شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروا سکتی ہیں۔لہٰذا عوام اسی موقعہ سے فائدہ اٹھائے اور اپنے ذمہ داری کو قومی فریضہ سرانجام دینے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔اور اپنے آپ کو مشکلات سے بچائے۔اور متعلقہ ڈسپلے سنٹرز سے فوری طور پر رابطہ کر کے اپنے ووٹ کو درست کیا جائے۔