مہمند: جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، امیر محمد

مہمند:قبائلی ضلع مہمند میں وائلڈ لائف کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہوا۔ضلع مہمند میں بھی 2015 ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔جانوروں اور پرندوں کے تحفظ ہمارے دینی فریضہ بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او ایم اے آئی پی امیر محمد،ڈی ایف او مہمند رضوان اللہ، محمد شعیب، سکندر خان، وی سی سی خوئزئی صدر بہادر شیر،زر کریم پڑانگ غار اور باغی سید پنڈیالئی ودیگر نے کہا۔کہ ضلع مہمند میں وائلڈ لائف پروگرام کے آگاہی ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے۔کیونکہ ضلع مہمند میں جہاں بھی ضرورت پڑی تو ہم ان کے لئے پرندے بھی باہر سے منگواتے ہیں۔جبکہ شکاریوں کو چاہئے کہ وہ اب وائلڈ لائف محکمہ کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹر کر کے لائسنس بنائے۔مقررین نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کے تحفظ اور ان کا پالنا ہمارا قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ دینی فریضہ بھی ہے۔بہت جلد آگاہی کے حوالے سے مختلف ورکشاپ منعقد کریں گے۔اور خاص کر صوبائی حکومت نے مرج ایریا کے لئے خصوصی پلان مرتب کیا ہے۔ہم ضلع مہمند کے علماء کرام، میڈیا نمائندگان،قومی مشران، ڈسٹرکٹ انتظامیہ،ضلعی پولیس اور عوام سے توقع رکھتے ہیں۔کہ وہ ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اور ہمارے ساتھ تعاون کر کے یہاں کے جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھایا جائے۔