ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) ایمل خان کا وادی تیراہ میں اف لفٹ بیوٹیفیکیشن پروگرام کے ترقیاتی اسکیموں کا دورہ،تحصیلدار تیراہ سید محمد،بازار صدر اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایمل خان کی نگرانی میں ٹیم نے وادی تیراہ بیوٹیفیکیشن ترقیاتی کام، باڑہ ٹو تیراہ روڈ اور دیگر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ٹیم کے جائزہ لینے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی اسکیمیں منظور شدہ پی سی ون پلان کے مطابق مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہے۔