قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، انورزیب خان

باجوڑ: خیبر پختونخواکے وزیر زکوٰة وعشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان کے فنڈ سے کولالا ٹو ارنگئی 10 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے ، جس کو جلد مکمل کیا جائے گا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے صوبائی وزیر انورزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کے اعتماد پراتری ہے اور صوبے بشمول ضم قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، تحریک انصاف ایک عوامی پارٹی ہے عوام نے خدمت کیلیے منتخب کیا ہے عوام کی خدمت اولین ذمہ داری سمجھتا ہوں عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفاء کررہے ہیں عملی کام کا قائل ہوں عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔