جنوبی وزیرستان:ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد کاسول ڈسپنسری کا دورہ

جنوبی وزیرستان :ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سہیل احمد نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ سول ڈسپنسری پستائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور ڈسپنسری میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کوہدایت کی کہ ڈسپنسری میں آنے والے مریضوں کو مزید بہتر انداز سے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو علاج معالجے سے متعلق جتنی حد تک ممکن ہو یہیں پر سہولیات میسر آئیں اور انہیں دور دراز کے ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے ۔