کرم: مشران کے ساتھ مل کر علاقائی مسائل کو حل کرینگے،اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر نے علاقہ ڈوگر مسوزئی ایریا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی مشرانوں کیساتھ علاقائی مسائل پر تفصیلی جرگہ کیا۔ اور انکے حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور علاقہ مشران کے ساتھ مل کر علاقائی مسائل کو حل کرینگے ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگر کا بھی دورہ کیا۔ وہ طلباء سے بھی ملے۔ اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلیے بھر پور کوشش کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگر اور کا بھی دورہ کیا۔ مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور سٹاف کو ہدایت کی۔ کہ دکھی انسانیت کا خدمت کرنے کیلیے ہمہ جہت کوشش کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے آخر میں ٹی ایم اے ڈوگر فرید شاہ کے ہمراہ زیر تعمیر بیوٹیفیکیشن سکیموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ معیاری میٹریل اور بروقت سکیمیں مکمل کریں۔