مہمند:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ کا تھانہ یکہ غنڈ کا اچانک دورہ

مہمند:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزاد ہ نےتھانہ یکہ غنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے میں ڈی ایس پی یکہ غنڈ لیاقت علی خان، ایس ایچ او یکہ غنڈ ارشد خان اور انوسٹیگیشن سٹاف بھی موجود تھے۔اس دورے میں ڈی پی او مہمند نے تھانہ بلڈنگ، حوالات، بارک، دفاتر اور تھانہ ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا۔ حوالات میں موجود ملزمان سے ملاقات کی اور انکے رہائش، خوراک اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کئے۔ تھانہ میں موجود مال خانہ کی چیکنگ کی۔ محرر سٹاف اور دیگر افسران کو تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اور اچھے برتاؤ کے ساتھ پیش آنے کا حکم جاری کیا۔آخر میں تمام پولیس افسران و جوانان کو تھانہ میں بہترین ڈیوٹی پر شاباشی دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا۔