خیبر:ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی زیر صدارت اجلاس ،محکمہ تعلیم کے ماہانہ کارکردگی کاجائزہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی زیر صدارت ضلعی اسٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے متعلق اجلاس کا انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمان علی شاہ،ضلعی مانیٹرنگ افیسر ارشد خان، ضلعی سربراہ محکمہ تعلیم (مردانہ) سید حسین،ضلعی سربراہ محکمہ تعلیم (زنانہ) فانوس جمال ،سی اینڈ ڈبلیو، سوشل ویلفئیر، محکمہ تعلیم کے سب ڈویژنل افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم مانیٹرنگ ٹیم کی زیرنگرانی سکولوں کی مانیٹرنگ رپورٹ، اساتذہ کی غیر حاضریاں،ضروری کارروائیاں، سکولوں میں پی ٹی سی فنڈز کی رپورٹنگ، اساتذہ کی ڈیوٹیاں، درپیش چیلنجز اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ، اساتذہ کی کمی کو دور کرنا سمیت ضروری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم بحیثیت ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں تاکہ سکولوں میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مشکلات کو دور کیا جاسکیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کو وادی تیراہ اور دیگر دورافتادہ علاقوں میں قائم سکولوں کے دورے کرکے مفصل رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہے تاکہ ضلع خیبر میں کام کرنیوالے نجی ارگنائزیشن کی مدد سے سکولوں میں ضروری سہولیات پانی، شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔