خیبر: پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، ڈی پی او عمران خان

خیبر:آئی جی خیبرپختونخوا کی طرف سے منظور شدہ خیبر پولیس کے16 اہلکاروں کو میڈیکل ایڈ،سکلرشپ،جہیز کے مد میں 5لاکھ 35 ہزار کے چیک ڈی پی او خیبر نے متعلقہ اہلکاروں میں تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پولیس کے اہلکاروں کے جمع کردہ درخواستوں پر تفصیلی غوروخوض کے بعد پولیس اہلکاروں کےعلاج معالجے،سکالر شپ، جہیز پر خرچ کی گئی 5 لاکھ35ہزار کی رقم کے چیک خیبرپختونخوا پولیس ویلفئیر سے منظور کروائی گئی۔ڈی پی او خیبر عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح کے لئے کوشاں ہیں وہ تمام بنیادی سہولیات خیبر پولیس کو بھی فراہم کی جائینگی جو دیگر اضلاع کے پولیس کو حاصل ہیں۔ انہوں نے ویلفیئر ڈسک خیبر کے انچارج کو خصوصی احکامات جاری کئے کہ درخواستوں کو مکمل چھان بین و میرٹ کو یقینی بنایا جائے مزید ایسے اہلکار جو علاج معالجہ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے وہ اپنی میڈیکل کا غذات اپنی درخواستیں کےساتھ منسلک کرکے ویلفیئر ڈسک میں جمع کرائیں۔