قبائلی ضلع کرم کے مستحق خاندانوں میں زکوٰۃ کے ​چیک تقسیم

کرم :ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے سید اقبال میاں کے ہدایت پر چیئرمین نجف علی، وائس چیئرمین اور لوکل زکوٰۃ کمیٹی پاراچنار نے محکمہ زکوٰۃ کے رولز کے مطابق53 مستحقین پر 12000 روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے اسکے علاوہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار،گورنمٹ اسرار شھید ہائی سکول پاراچنار،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاراچنار، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پاراچنار میں بھی غریب،یتیم طلباء پر زکوٰۃ سکالر شپ کے چیکس تقسیم کئے واضح رہے کہ لوکل زکوٰۃ کمیٹی لیسیانی پاراچنار نے پہلی قسط میں 31 مستحقین دوسری قسط میں 149 مستحقین اور تیسری قسط میں 53 مستحقین پر زکوٰۃ کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں باقی ڈسٹرکٹ کرم میں بھی زکوٰۃ کے تقسیم کا سلسلہ جاری ہے