ضلعی انتظامیہ خیبر ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم

خیبر:حکومت خیبر پختونخوا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے بیوٹیفیکیشن اف لفٹ پروگرام کے تحت تحصیل لنڈیکوتل میں ترقیاتی کام جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی کا چاروازگئی کے مقام پر جاری ترقیاتی کام کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نے جاری کام کا معائنہ کیا۔کنٹریکٹر کیساتھ ملاقات اور اسکیم کے متعلق بریفننگ دی گئی۔متعلقہ کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے تمام ضلعی انتظامی افسران کو ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہے