شمالی وزیرستان میں غیر حتمی ووٹر فہرستیں ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کر دی گئی

شمالی وزیرستان: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شمالی وزیرستان محمد آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں غیر حتمی ووٹر فہرستیں ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے 61 معا ئنہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ڈسپلے سنٹرانچارج نیا ووٹ اندراج یا منتقلی کیلئے فارم 15 مقررہ کوائف میں درستگی کیلئے فارم 17، درج شدہ نام پر اعتراض کیلئے فارم 16 استعمال کرے گا۔شہری، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اور شفاف بنانے کیلئے تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حتمی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے 21 مئی سے 19 جون 2022 تک معائنہ مراکز (ڈسپلے سنٹر) میں رکھی گئی ہیں۔جہاں لوگ اپنے ناموں کا اندراج، تصحیح اور اغتراضات کیلئے متعلقہ فارم داخل کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ضلع شمالی وزیرستان میں 61 معا ئنہ مراکز عوام کی سہولت کے لئے گھر کی دہلیز پر قائم کئے گئے ہیں۔اور ہر ڈسپلے سنٹر کاانچارج صبح 08 بجے سے شام4 بجے تک موجود رہے گا۔تاکہ لوگ آسانی سے اپنا اور اپنے فیملی کا ووٹ چیک کرسکیں۔اسکے لئے کے ووٹر اپنے ہمراہ اپنا اور اپنے فیملی کا شناحتی کارڈ ساتھ لائیں۔ اگر اپنا یا فیملی ممبر کا ووٹ غلط جگہ پر اندراج ہو یا ووٹ درج نہ ہو، کسی درج شدہ نام پر کوئی اعتراض کرنا ہو، نام یا کوائف میں غلطی ہو تو تمام مذکورہ فارم تمام معائینہ مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہونگے۔الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کو اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق کیلئے موبائل فون پر ایس ایم ایس کی سہولت بھی مہیا کر دی ہے۔ جس کے لئے قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش لکھوا کے 8300 پر بھیج کر معلوم کر سکتے ہے۔اندراج یا منتقلی کی صورت میں متعلقہ ڈسپلے سنٹر پر جاکر اپنے ووٹ کا صحیح اندراج یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اور شفاف بناے کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں اور ڈسپلے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس عمل کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کیلئے بہت ضروری ہیں۔مذکورہ عمل کی آخری تاریخ19 جون 2022 رکھی گئی ہے۔