مہمند:پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہے، ڈی پی او سجاد احمد

مہمند:ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کا ضلع مہمند میں مختلف پولیس پوائنٹس اور مختلف مقامات کا دورہ۔ دورے میں گندھاب روڈ پر تھانہ غلنئی کے حدود میں غیبہ کے مقام پر پولیس چوکی کا افتتاح۔ تھانہ لکڑو کا بھی دورہ اور افتتاح،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے ضلع مہمند میں مختلف پولیس پوائنٹس اور مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دورے میں میجر عمیر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان اور ڈی ایس پی لکڑو آیاز خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او مہمند نے گندھاب روڈ پرتھانہ غلنئی کی حدود میں غیبہ کے مقام پر پولیس چوکی کا افتتاح کیا۔ جو کہ سکیورٹی کے لحاظ سے ایک اہم مقام ہے۔اس کے علاوہ ڈی پی او مہمند نے تھانہ لکڑو کا بھی دورہ کیا اور افتتاح کیا۔اس دورے میں ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے مختلف چوکیات اور چیک پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں کو چوکس رہنے، ہیلمٹ جیکٹ اور ٹارچ کا استعمال یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کھڑی نگرانی کا حکم دیا۔ڈی پی او مہمند نے پولیس افسران و جوانان کو عوام کی جان و مال کی حفاظت، ان کی عزت و ابرو کی تحفظ اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی احکامات جاری کی۔