لنڈیکوتل: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کریں گے، ڈاکٹر جمشید شیرانی

خیبر :لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اسپیشلسٹ پوسٹیں ایڈوارٹائرز کئے گئے ہیں خالی پوسٹوں پر لوکل کو ترجیح دی جائے گی ایمرجنسی اور لیبرروم میں 24 گھنٹے تمام سہولیات فراہم کرینگے او ٹی کو مزید فعال کرکے ریفر ٹو پشاور کا تاثر ختم کرینگے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ایم ایس ڈاکٹر جمشید شیرانی نے صحافیوں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں نے ایم ایس کو ہسپتال کے مسائل کی نشاندہی کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جمشید شیرانی نے کہا کہ ہسپتال میں تقریباً سو ڈاکٹرز تعینات ہے جس میں زیادہ تر ڈاکٹرز غیر حاضر جبکہ بعض صرف دو دن ڈیوٹی کے لئے آتے تھے تمام ڈاکٹرز کو پندرہ جون تک وقت دیا گیا ہے کہ وہ ہفتے میں چھ دن ڈیوٹی کے لئے حاضر ہو جائیں بصورت دیگر انکی تنخواہیں بند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مافیاز کو ختم کرکے پھر عوام ہسپتال میں طبی سہولیات سے مستفید ہونگے اس لئے علاقے کے مشران. سیاسی سماجی اور میڈیا نمائندگان تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں تین ڈاکٹرز چوبیس موجود ہونگے جبکہ ایمرجنسی میں لیبارٹری ایکسرے الٹراساونڈ اور بلڈ بنک شروع کرینگے جس سے عوام کو ایک ساتھ تمام سہولیات فراہم ہونگے نئے ایم ایس کے مطابق کہ ہسپتال میں صفائی کے صرف گیارہ سویپر تعینات تھے مزید 25 سوئپیر تعینات ہو نگے انہوں نے کہا کہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بتایا ہے کہ ہسپتال میں ایڈمیشن شروع کرے تاکہ عوام پشاور جانے سے بچ سکے وارڈز مریضوں کو ہر قسم سہولیات فراہم کریں گے ایم ایس نے کہا کہ خواتین مریضوں کے لئے ایک گائناکالوجسٹ تعینات ہے دوسرا پوسٹ ایڈوارٹائرز کیا ہے ہسپتال کے مسائل حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی مسائل حل کرنے کے لئے کچھ وقت لگے گا اس عوام تعاون کریں