کرم:عوامی مسائل لوگو ں کی دہلیز پر حل کر ینگے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

کرم:عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنیکی غرض سے ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر کے ہدایات پر پاڑہ چمکنی علاقہ کے پہاڑی چوٹی پر واقع دشوار گزار اور سطح زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر واقع ریژندہ میں مکینوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شہروز رشید احمد خان اور تحصیلدار بادشاہ نے دورہ کیا۔ علاقے کے مکینوں نے گردے گاوں مین روڈ سے ریژندہ تک 10 کلومیٹر سڑک کا پر زور مطالبہ کیا۔ اور ترقی کے اس دور میں یہ علاقہ بجلی سے بھی محروم ہے۔ اور غیر روایتی دشوار گزار راستے کے ذریعے یہ لوگ مسافت کرتے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کی۔