قبا ئلی ضلع خیبر میں پاک فوج کے تعاون سے تعمیر شدہ پولیس چوکی کا افتتاح

خیبر:ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان نے طورخم بارڈر پر نو تعمیر شدہ چھوٹا فرنٹیئر پوسٹ کے عمارت اورلالاکنڈاؤ پولیس چوکی کا افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر موقع پر آرمی کہ ٹو انجینرنگ کے اعلی احکام بھی موجود تھےافتتاح کے بعد ڈی پی او نے پولیس پوسٹ کی نئی عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈی پی او خیبر عمران خان نے کہا کہ محکمہ پولیس ضم ضلع خیبر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ضلع بھر میں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہے وہاں نئے پولیس سٹیشن اور پولیس پوسٹ بھی تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ انصاف کے متلاشی شہریوں کو خوشگوار ماحول اور عزت و احترام کے ساتھ اپنی شکایات کے اندراج کے مواقع مل سکیں، نئی پولیس پوسٹ علاقے میں امن و امان کے قیام اور مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ انہوں نے عمارت میں پودا بھی لگا یا اور ملک و علاقے کے لئے خصوصی دعا کی گئی انہوں نے ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کئےکہ سائلین کی درخواستیں پر بروقت قانونی کاروائی یقینی بنائے انکے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ طورخم بارڈر کے کے نئے پوسٹ اور علی مسجد چوکی کے افتتاح کے موقع پر ایس ایچ او علی مسجد امجد آفریدی. ایس ایچ او لنڈیکوتل مسلم خان آفریدی ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری. طورخم پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسرت شینواری. اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل الرحمن آفریدی. کمانڈر رابط شینواری اور دیگر پولیس کے جوان بھی موجود تھے