جنوبی وزیرستان نے ایک کانٹے دار،اعصاب شکن مقابلے کے بعد فٹ بال ایونٹ پنے نام کرلیا

پشاور: انٹر مدارس گیمزکافٹ بال ایونٹ ایک کانٹے دار،اعصاب شکن مقابلے کے بعدجنوبی وزیرستان نے اپنے نام کرلیامیچ کافیصلہ پینلٹی ککس پرہوا اورکرم پورے میچ میں عمدہ ومعیاری کھیل پیش کرنے کے باوجود پینلٹی ککس پراپنا رنگ نہ جماسکااورجنوبی وزیرستان نے پینلٹی ککس پرمیچ وایونٹ اپنے نام کرلی قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں انٹرمدارس گیمز کے سلسلے میں فٹ بال فائنل کرم اورشمالی وزیرستان کے درمیان کھیلاگیا کھیل کاپہلا گول جنوبی وزستان کے جمشید وزیر نے کھیل کے پچیس ویں منٹ میں کیاگول ہونے کے بعد کرم نے نہ صرف گول برابرکرنے بلکہ میچ جیتنے کے لے ایڑی چوٹی کازورلگایااورمیچ ختم ہونے تک ان کی جدوجہد جاری رہی جس سے میچ کالطف دوبالاہوگیا تھاکھیل کے اختتامی لمحات میںکرم کی جانب سے جمشیدخان نے گول کرکے میچ برابرکردیا اوربعداازں دونوں ٹیموں کوپانچ پانچ پینلٹی ککس دی گئیں جس میں وزیرستان کے گول کیپرنے تین گول روک کراپنی ٹیم کوتین کے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دیکر فٹ بال کاٹائٹل اپنے نا م کیافائنل میچ کے موقع پرایڈیشنل سیکرٹری محمد شعیب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ا س موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر سید عبداﷲ شاہ ،اسٹنٹ ڈائریکٹراعوان حسین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راحید گل ملاگوری ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراﷲ وزیر، ڈی ایس او سعید اخترسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میںشمالی وزیرستان نے ضلع خیبر کوجبکہ کرم نے سب ڈویژن لکی کوہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔ ایڈیشنل سکرٹری سپورٹس محمد شعب خان نے فاتح ٹیم کوساٹھ ہزار اوررنز اپ ٹیم کوچالیس ہزارروپے انعام دیا اپنے خطاب میں انہوںنے ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس ضم شدہ اضلاع کی سپورٹس کے لیے خدمات کوشاندارالفاظ میںسراہتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرور ت قراردیا اورنوجوانو ں خاص کرمدارس کے بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما کے لیے مزید ایونٹس کرانے پربھی زرردای اورتوقع ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا