قبا ئلی ضلع خیبر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

خیبر: ضلع خیبر کےباڑہ کالا خیل کے پہاڑوں کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی ہے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں کلا خیل میں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں،تیز ہواؤں اور بھڑکتی ہوئی شعلوں کی وجہ سے ریسکیو 1122 ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پانی کی رسد اونچائی تک ناممکن ہے، ریسکیو 1122 روایاتی طریقوں سے آگ بجھانے میں سرگرم عمل ہیں۔