خیبر:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کا نئی قائم شدہ پولیس چوکی کادورہ

خیبر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبرعمران خان نے امن و امان کے قیام کے خاطر ضلع خیبر کے حدود میں نئی قائم شدہ چوکی کا دورہ کیا۔اہلکاروں سے ملاقات سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کئے اپنی فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرنے کی تلقین۔بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ پہنے پر نوجوانوں کو شاباش دی اور انعام سے نوازا۔بعد ازاں انہوں نے باڑہ کے علاقہ قبیلہ اکاخیل کا دورہ کیا کچھ عرصہ سے قبیلے کے ذیلی شاخوں معروف خیل اور مرگھٹ خیل کے درمیان زمینی تنازعہ چل رہا ہے ڈی پی او نے کہا کہ زمینی تنازعہ کے حل کے لئے ہم ہر ممکنہ کوشش کرینگےاور دونوں فریقین سے ہمدردانہ درخواست کرتا ہو کہ علاقے کی امن کے خاطر پرامن رہے اور قانون کے مطابق اپنے تنازعہ کا حل نکالے جس میں پولیس آپکے ساتھ بھرپور تعاون کریگی یہ وقت لڑائیوں کا نہیں ،دونوں افہام و تفہیم کے ساتھ اس مسلے کو حل کریں ۔