پارا چنار کے پولیس اسٹیشنز میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیاتی ڈیسک کا افتتاح

کرم: وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل ساجد طوری نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ملکی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے وفاقی وزیر نے پارا چنار کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیاتی ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہرشعبہء زندگی میں سہولیات کی فراہمی اور انکی شکایات کے ازالے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر نے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور انہیں درپیش مسائل کے ازالے کے لیے او پی ایف کے کردار کو سراہا اُنھوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیاتی ڈیسک کے قیام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مسائل اور شکایات کا جلد اور فوری ازالہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور عنقریب قبائلی اضلاع میں اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انشاء اللہ مستقبل قریب میں ضلع کرم میں میڈیکل کالج اور کیڈٹ کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اس سے قبل وفاقی وزیر نے پارا چنار اور صدہ کے پولیس اسٹیشنز میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیاتی ڈیسک کے قیام کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں عمائدین بھی موجود تھے عمائدین نے اوورسیز فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا