انٹرمدارس سپورٹس چیمپئن شپ،بیڈمنٹن ٹرافی باجوڑ نے جیت لی

پشاور: انٹر مدارس سپورٹس چیمپئن شپ, بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پزیر، ضلع باجوڑ نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میچ میں ضلع خیبر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے کر فاتح قرار پائی، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پیر سید عبداﷲ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراﷲ وزیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین ، بیڈمنٹن کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام انٹر مدارس چیمپئن شپ میں مختلف گیمز جاری ہے جس میں گزشتہ روز بیڈمنٹن کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلکس میں اختتام پزیر ہوگئے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ضلع باجوڑ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میں خیبر کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی۔جبکہ اس سے قبل دونوں فائنلسٹ ٹیموں سمیت سب ڈویژن پشاور اور اورکزئی کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی پہلے سیمی فائنل میں باجوڑ نے سب ڈویژن پشاور کو دو صفر سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر نے اورکزئی کو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی،تاہم اس سے قبل کھیلے گئے میچز کے تفصیلات کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں ضلع اورکزئی نے مہمند کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے شکست دی،دوسرے کوارٹر فائنل میں باجوڑ نے جنوبی وزیرستان کو 1-2 سے۔سب ڈویژن پشاور نے ضلع کرم کو دو ایک سے شکست دی تھی ضلع خیبر اور سب ڈویژن کوہاٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں خیبر نے 1-2 سے برتری حاصل کی تھی، جبکہ لیگ میچز کے تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان نے سب ڈویژن لکی کو 0-2سے،سب ڈویژن پشاور نے سب ڈویژن بنوں کو دو صفر سے شکست دے دی اسطرح ضلع کرم کی ٹیم نے شمالی وزیرستان کی ٹیم کو دو صفر سے ہرایا۔ضلع خیبر کی ٹیم نے سب ڈویژن ڈی آئی خان کو صفر کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے شکست دی۔ضلع اورکزئی نے سب ڈویژن لکی کو1-2 سے برتری حاصل کرلی تھی