خیبر: پاک فوج کے تعاون سے وادی تیراہ میں “باغ امن میلہ” اختتام پذیر

خیبر: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ خیبر اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے”باغ امن میلہ” کا انعقاد . اختتامی تقریب میں میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل عادل یامین، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر اسرار خان، ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد،پاک ارمی 27 بریگیڈ کے بریگیڈئیر عادل تنویر سمیت دیگر سول اور فوجی حکام, قبائلی اقوام کے ملکان مشران, علاقہ مکینوں, بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نے قومی پرچم لہرایا. میلہ میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے خاص داد وصول کی. اختتامی تقریب میں پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا. تقریب میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقا ئی رقص بھی پیش کئے گئے۔ اختتامی تقریب کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا مظاہرہ جبکہ پاکستان آرمی کی ایس ایس جی کمانڈوز کی شہباز ٹیم کا فری فال کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ باغ امن میلہ میں کرکٹ, والی بال, گھڑسواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقا ئی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔