قبا ئلی ضلع شمالی وزیرستان میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

شمالی وزیرستان: محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے۔دو سو سے زائد مقامی کھلاڑیوں نے گلی ڈنڈا، توپ ڈنڈا، پوچ، پوچ، مونی مونی، گولی، سخے، رسہ کشی اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ایونٹ کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا تھا کہ ضم اضلاع کھیلوں اور دیگر حوالوں سے پرامن ہیں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن قائم کر رکھا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان تھے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان تھے جنہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفیع داوڑ، چیف کوچ شفقت اللہ اور ایڈمن آفیسر ارشاد خان بھی موجود تھے۔ ان مقابلوں میں رسہ کشی میں رزاق الیون نے پہلی، میران شاہ الیون نے دوسری، میوزیکل چیئر میں آبرار اور محسن نے پہلی، رحمان اور واجد نے دوسری، گلی ڈنڈا میں رزمک واریئر، پوچ پوچ میں ظہیر الدین نے پہلی، سخے میں شاہد نے پہلی، گولی میں آفتاب رحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نارتھ وزیرستان میں سیکورٹی صورتحال کے باوجودپرامن اورایک بہترین ا ندازمیں روایتی کھیلوں کاانعقاد محکمہ کھیل کے حکام اورخصوصاً ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر اپریشن عزیز اللہ جان ،ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ اورانکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔۔مقامی سطح پر کھیلے جانیوالے ان روایتی کھیلوں میں بچوں اورنوجوانوں سمیت مختلف عمر کی افرادنے حصہ لیا ۔اخرمیں مہمان خصوصی اڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعداپنے خطاب میں ڈی جی سپورٹس خالد خان اوذانکی ٹیم کاشکریہ اداکیا کہ اتنے بہترین مقابلوں کاانعقادنارتھ وزیزستان میں بھی کراگیا۔اورعلاقے کے لوگوں کواچھاماحول مہیاکیا۔