ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اورکزئی :ڈپٹی کمشنر اورکزئی آصف رحیم کی زیر صدارت ضلعی ماہانہ کاکردگی کی جائزہ اجلاس۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور ضلعی محکموں کے تمام سربراہان کی شرکت۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے حوالے سے متعلقہ آفسران کو ضروری احکامات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ افسران کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور عوام کو بہترین سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔