باجوڑ: زیادہ کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جاری

باجوڑ:ڈپٹی کمشنرباجوڑ افتخار عالم کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر ،تحصیلدار ناواگئی محمد نعیم خان کے ھمراہ ناوا گئی میں گاڑیوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور ڈرائیوروں کو مناسب کرایوں کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی ڈرائیوروں کے ساتھ کرایہ نامے چیک کئے۔ اے-اے-سی- نے کرایہ نامہ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کو وارننگ دی اور ہدایت کی کہ آئندہ کرایہ نامہ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کارروائیوں کے دوران ناوا گئی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔اور سواریوں سے زیادہ کرایہ ڈرائیوروں سے واپس کیا گیا گاڑیوں میں سوار مسافروں نے اس امر کو سراہا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے ڈرائیوروں پر واضح کیا۔کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔