جنوبی وزیرستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صادق علی کا اشیائے خوردونوش کی دکانوں کامعائنہ

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے نائب تحصیلدار وانا کے ہمراہ وانا بازار میں مختلف دکانوں، کریانہ کی دکانوں اور اشیائے خورد نوش کا معائنہ کیا۔ضروری اشیاء کی قیمتوں کی فہرست، زائد قیمت، وزن اور پیمائش میں اضافہ اور غیر معیاری اشیاء کی چیکنگ کی گئی۔مزید برآں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں میں زیادہ کرایہ کے خلاف معائنہ بھی کیا گیا۔ زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا گیا۔