اورکزئی:ضلعی انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر سمپوگ ٹاپ ٹورسٹ کاٹیجز کے ترقیاتی منصوبے پر کام جاری ہے، غلجو-ڈبوری روڈ سے کاٹیجز تک کی رسائی سڑک پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اور فِٹنگ، الیکٹریفیکیشن اور پینٹنگ کاکام کل سے شروع کیا جائیگا جسکے لئے ٹھیکدار کی طرف سے سامان کی خریداری کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی کو ہدایت جاری کی ہے کہ اِس ترقیاتی منصوبے کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ یہ عوامی منصوبہ جلد از جلد تکمیل کو پہنچے۔