کرم:سیلاب سےنقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم

کرم : سیلابی ریلے سے متاثرشدہ شاہ مارکیٹ کی نقصانات کا ازالہ کرنے کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی۔اس سلسلے میں متاثرہ میڈیکل سٹور مالکان نے ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک کیساتھ اُنکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر کرم نے متاثرہ میڈیکل سٹور مالکان کو یقین دلایا کہ اس بابت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کرم جناب محمد نعیم خان طورو کی نگرانی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جو متاثرہ شاہ مارکیٹ میں جملہ میڈیکل سٹورز کا تفصیلی معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ اس موقع پر متاثرہ میڈیکل سٹور مالکان نے ڈپٹی کمشنر کرم کا کمیٹی کی تشکیل پر شکریہ ادا کیا۔