تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم

کرم:ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ واصل خان حٹک ڈپٹی کمشنر کرم بالا ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شہرروز رشید احمد خان کے صدارت میں جملہ محکمہ جات کا اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ترقیاتی سکیموں پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں بیوٹی فکیشن سکیموں پر تفصیل کیساتھ غور کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈوگر، مرغان، محڑانی، اروازہ، گندال میں جلدآزجلد سکیموں پر کام شروع کیا جائیگا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی سستی و کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی ترقیاتی کاموں کے منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جو ٹھیکیدار بروقت کام مکمل نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کرکے ان کو بلیک لسٹ کیا جائے