خیبر: جرگہ مشران نےقیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازعہ حل کردیا

خیبر:لنڈی کوتل پیروخیل شودن خیل میں پولیس کے جوان خیر اللہ شینواری کی قیادت میں جرگہ مشران نے 150سالہ زمینی تنازعہ حل کر دیا ،لنڈی کوتل کے علاقہ پیروخیل شودن خیل میں مشترکہ زمین کی تقسیم کے لئے جرگہ مشران حاجی شوکت شینواری،حاجی ذراجان، حاجی ایوب اورخیراللہ شینواری نے خوش اسلوبی سے زمین تقسیم کرنے مسئلہ حل کر دیا ،اس موقع پر مشترکہ زمینوں کے تقسیم کے حوالے سے مشر حاجی زراجان شینواری شو دن خیل نے مشترکہ زمین تقسیم کرنے پر علاقے کے تمام مشران عوام اور بالخصوص پولیس کے جوان مشر خیر اللہ شینواری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا