مہمند:کسی ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایم پی اے نثار مومند

مہمند:مہمند سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور سحر ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے غلنئی جرگہ ہال میں مہمند نائٹ کی تقریب میں مشاعرہ اور محفل موسیقی ۔صدارت ایم پی اے نثار مومند نے کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔ضلع مہمند میں پہلی بار مہمند سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور سحر ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے غلنئی جرگہ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت ایم پی اے نثار مومند نے کی اور سٹیج کے فرائض محب علی محب نے ادا کئے ۔ آغاز غزل مومند نے تلاوت کلام پاک سے کیا سحر ویلفیر فاونڈیشن کے بانی صدر حمید اللہ مومند نے مہمند نائٹ کے اعراض ومقاصد بیان کئے۔ اور کہا کہ اسکا مقصد قوم کی تاریخ اور کلچر کوزندہ رکھنا ہے۔ اور دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا تاکہ مہمند قوم بھی ترقی کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ضلع مہمند میں اس طرح کے تقریب منعقد کرینگے۔ جس کیلئے سب کو تعاون کی توقع ہے اور اپنے قوم کی خدمت ہر وقت جاری رکھیں گے۔ بعد میں مختلف شعراء نے خوبصورت کلام پیش کئے اور لوگوں سے خوب داد حاصل کی۔تقریب میں مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میرافضل مہمند ۔ جنرل سیکٹری مہمند پریس کلب گل محمد مومند ،سعید صافی اور دل جان مہمند نے بھی خطاب کیا، اور کہا کہ ہمارے نوجوان اسطرح کے پروگرام علاقے میں امن اور ترقی کا ایک تاریخی مثال ہے اور ہر محاذ پر ان نوجونوں کے ساتھ بر پور تعاون کرینگے۔تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی ممبر نثار میں نے کہا کہ نوجوان اپنے حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھائے اور کسی ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس علاقے کی ترقی خوشحالی اور امن نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔ اس علاقے کیلئے سب سے زیادہ اہم کردار نوجوان ادا کر سکتے ہیں انہوں نے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا اور نوجوانوں کا شکریہ بھی اداکیا۔بعد میں موسیقی کے محفل نے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی جس میں پشاور کے مشہور گلوکاروں نے غزل پیش کئے اور لوگوں سے خوب داد حاصل کئے۔آخر میں شعراء اور مہمانوں کو ایوارڈ بھی دی گئ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر، تحصیلدار گوہرعلی اور مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔