باجوڑ:زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،نائب تحصیلدار ناواگئی

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی زاہد کمال کی ہدایات پر نائب تحصیلدار ناواگئی محمد نعیم نے ناواگئی مین روڈ پر گاڑیوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور ڈرائیوروں کو مناسب کرایوں کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دیگی ڈرائیوروں کے ساتھ کرایہ نامے چیک کئے۔جوکہ تسلی بخش پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنرباجوڑافتخار عالم کے مطابق باجوڑ کے تمام خارجی راستوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں ضلعی انتظامیہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔جو کہ مسلسل گاڑیوں کا معائنہ کریں گے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں ڈپٹی- کمشنر -آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کہ 24/7 فعال رہے گا اور عوام زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کنٹرول روم نمبرپر رابطہ کر سکتے ہیں۔ عوامی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔