شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان: پاک آرمی ہیڈکوارٹر سیون ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل نعیم اختر اور ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان ڈاکٹر گلستان وزیر نے ڈوگہ مچہ مدا خیل تحصیل دتہ خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ بات ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ درپہ خیل نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، چلڈرن اسپیشلسٹ، سرجن، گائناکالوجسٹ اور جنرل فزیشن نے مجموعی طور پر 712 مریضوں کا معائنہ کیا اور فری ادویات دی گئی انہوں نے کہا کہ مریضوں میں 84 خواتین اور 195 مرد اور 433 بچے شامل تھے ۔ تمام مریضوں کو فری ادویات دی گئیں علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی اس کاوش کو سراہا آور شمالی وزیرستان کے جی او سی نعیم اختر اور ڈی سی شاہد علی خان سے پرزور مطالبہ کیا کہ مذکورہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد شمالی وزیرستان کے باقی علاقوں میں بھی کی جائے ۔