باجوڑ:سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ذاکر خان آفریدی

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کی ہدایت پر نائب تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آفریدی نے نائب تحصیلدار آتمان خیل محمد فیاض خان کے ہمراہ ضلع باجوڑ کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرکے سواریوں اور مالکان سے کرایہ کے بارے معلومات حاصل کی جو کہ تسلی بخش پایا گیا اور سرکاری کرایہ نامہ نافذ العمل بنایا گیا۔ڈرائیوروں کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گی۔